تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ سرکار نے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے لیے بائیومیٹرک سسٹم لگوائے مگر اساتذہ کو پابند نہ کرسکے۔ جمال صدیقی

سندھ سرکار نے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے لیے بائیومیٹرک سسٹم لگوائے مگر اساتذہ کو پابند نہ کرسکے۔ جمال صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ سندھ کے تعلیمی نظام کو انتہائی بے دردی سے تباہ کیا جارہاہے صوبائی وزیر کے دورے صرف ایسے اسکولوں تک محدود ہیں جہاں کا نظام قدر بہتر ہے وزیر خستہ حالت والے اسکولوں کی جانب نہیں دیکھ رہے کراچی کے کئی مقامات پر موجود بیشتر اسکولوں میں بچوں کے لیے کتابیں معیاری لائیبری فرنیچر اساتذہ موجود ہی نہیں ہیں اور صوبائی وزیر نئے نئے وعدے اور دعوے کرنے سے روک نہیں رہے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کو دوسرے صوبوں سے جو چیز ممتاز کرتی ہے وہ کرپشن ہے ۔ دیگر شعبوں کی طرح یہاں کا شعبہ تعلیم انتہا درجہ کی کرپشن کا شکار ہے کئی سرکاری اسکولوں میں اب تک بجلی کی سہولت بھی موجود نہیں ہے ہم کئی بار سندھ سرکاری نے اسکولوں میں اساتذہ کی حاضری کے لیے بائیومیٹرک سسٹم تو لگوائے مگر اساتذہ کو پابند نہ کرسکے کئی اسکولوں میں مستقل مشین موجود نہیں ہیں اور نظام تعلیم میں اس وقت سب سے بڑھا مسئلہ اساتذہ کے غیر حاضر ہونے کا ہے اسکول کی عمارتیں موجود ہیں مگر استاد غائب ہوتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ ہر اساتذہ کی حاضری کا ریکارڈ ریکارڈ ایمانداری سے بنایا جائے گھر بیٹھے تنخواہیں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کئی ایسے کرپٹ عناصراداروں میں موجود ہیں جو حاضری کے نام پر نچلے گریڈ کے افسر کو بلیک میل کرتے ہیں اور رشوت وصول کرتے ہیں اور نچلے گریڈ کے افسر اپنی نوکریاں بچانے کے لیے مجبوراً رشوت ادا کرتے ہیں، سندھ میں انتظامی معاملات ہر سطح پر ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں کرپٹ مافیا نے اداروں میں کرپشن کرکے اداروں کو بدنام کرنے کی کردیا ہے ، سندھ حکومت نے اپنی آنکھوں پر پٹی باندھلی ہے سب مل کر کرپشن کا ساتھ دے رہے ہیں سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور پیپلزپارٹی کے سربراہ ہی کرپشن کے معاملے میں بدنام ترین ہیں وزیراعلیٰ اور وزراء سمیت ہر شعبے میں تقررکے لیے پیپلزپارٹی کے سربراہ بذات خود بھاری نذرانے وصول کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا دورہ۔

میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عارف اور ایڈمنسٹریشن سے ملاقات کی۔ وائس چانسز یونیورسٹی آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے