Home / اہم خبریں / درخت لگانا سنت نبویؐ و صدقہ جاریہ ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملتی ہے موسم پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور

درخت لگانا سنت نبویؐ و صدقہ جاریہ ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملتی ہے موسم پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) درخت لگانا سنت نبویؐ وصدقہ جاریہ ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں مدد ملتی ہے موسم پر بھی خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں وزیراعظم گرین پاکستان پروگرام کے تحت ضلع بھر میں شجرکاری کی جارہی ہے اپنی مدد آپ کے تحت بھی سرسبز شاداب گرین پاکستان کے تحت پودے لگا کر ملک و علاقہ کو دلفریب و سرسبز بنا سکتے ہیں سول سوسائٹی میڈیا بھی تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل نے گرین اینڈ کلین سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت دفتر منی صنعت زار میں ڈپٹی ڈائریکٹر میڈم تہمینہ دلشاد، انچارج منی صنعت زار شازیہ نواز، ابرار حسین قریشی، ایم شہباز خان، مولانا قاضی انعام باری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ماحولیاتی آلودگی بین الاقوامی ایشو بن چکا ہے جس پر اقوام متحدہ و دیگر کا خصوصی فوکس و ایجنڈہ ہے جبکہ ہمارے مذہب اسلام نے اسے چودہ سو سال قبل اسے ہمارے آقا حضور پرنور رحمت اللعالمین محمد مصطفی ؐ کی سنتِ مبارکہ قرار دے دیا ہے اور یہ عظیم صدقہ جاریہ بھی ہے جس سے ماحول سرسبز و شاداب ہوجاتا ہے اور جب یہ درخت بنتا ہے تو اس کی چھاؤں سے سب لوگ شجرِ سایہ دار کے طور پر مستفید ہوتے ہیں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہمارا اخلاقی ومزہبی فریضہ ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ میں بھی بھرپور مدد ملتی ہے ضلع بھر میں شجرکاری مہم جاری ہے تمام سرکاری محکمہ جات کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی خصوصاً میڈیا بھی اپنا مثبت کردار ادا کرے اس موقع پر حافظ محمد سکندر، خلیل الرحمن بھی موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے