پورٹ لوئیس (رپورٹ: محمد عمر) مسلم لیڈیز کونسل موریشس کے زیر اہتمام گزشتہ روز "وومن ان سوسائٹی” کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہاۓ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کے علاوہ سرکاری، غیر سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے تعلق رکھنے والی خواتین اساتذہ کے علاوہ سیاسی، سماجی اور کاروباری حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس میں ایک ڈاکومینٹری فلم بھی دکھائی گئی جس میں خواتین پر ملکی سطح پر اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے مظالم اور خواتین کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا جس میں موریشس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون جوکہ کچن میں کام کر رہی تھیں تو شوہر نے اس خاتون کے چہرے پر الکوحل پھینکھا تھا جس کے باعث خاتون کا چہرہ جھلس گیا تھا جس کو مسلم لیڈی کونسل کے مالی تعاون سے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروائی گئی جس کے بعد وہ مسلم لیڈی کونسل کی مستقل رکن ہیں۔ جبکہ بھارت سے لکشمی اور پاکستان سے ملالہ یوسفزئی کا ذکر بھی ہوا۔ اس موقع پر ملالہ یوسفزئی کے مکتوب کو اسکرین پر دکھایا گیا اور پڑھ کر بھی سنایا گیا۔ ملالہ یوسفزئی کے لئے ایک ایوارڈ پاکستانی سفارتخانے کے نمائندے کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سفارتخانوں کے سفراء جن میں سعودی کونسل، آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مسز جینی ڈی، پاکستانی سفارتخانے کے ڈپٹی ہائی کمشنر زید جتوئی، بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر جنیش قائم، ملائیشیا سے آۓ ہوۓ مہمان ریسرچر پروفیسر ڈاکٹر مولانا اکبر شاہ و دیگر بھی شریک تھے جنہوں نے اس کانفرنس میں اپنے اپنے افکار آراء اور مشوروں سے شرکاء کانفرنس کو مستفیض کیا، مہمان شرکاء کو اس کانفرنس میں چند ایسے لوگوں سے بھی ملنے کا موقع ملا جن میں ایک ملکی سطح پر خاتون نے دو سو آوارہ کتوں کو پالا ہوا ہے اس کے علاوہ ایک معذور خاتون ایتھلیٹ جوکہ اولمپیک سطح کے مقابلوں میں شرکت کر چکی ہیں اور بہت سے ملکی اور بین الاقوامی اعزازات اپنے نام کرچکی ہیں۔
![]()