Home / اہم خبریں / تعلقہ پولیس اسٹیشن میرپورخاص کی حدود میں معصوم بچے کے قتل کیس میں ملوث خاتون کو ماڈل ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا

تعلقہ پولیس اسٹیشن میرپورخاص کی حدود میں معصوم بچے کے قتل کیس میں ملوث خاتون کو ماڈل ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) تعلقہ پولیس اسٹیشن میرپورخاص کی حدود میں معصوم بچے نریش کے قتل کیس میں ملوث خاتون کو ماڈل ٹرائل کورٹ نے جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔ پانچ ماہ قبل میرپورخاص کی تعلقہ پولیس کی حدود میں معصوم بچے نریش کولہی کو گنے کی فصل میں گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا، اس مقدمے میں ایک خاتون انیتا پر نریش کے ورثاء نے مقدمہ درج کروایا تھا، دوران حراست مذکورہ خاتون کی نشاندہی پر تفتیش کے لیے دو ملزمان ورچانگ اور لچھمن کولھی کو پولیس نے گرفتار کیا دوران تفتیش ملزمان کو ٹنڈو آدم روڈ پر لے جاتے ہوئے راستے میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں گرفتار ملزمان ورجانگ اور لچھمن جانبحق ہوگئے تھے، اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار امین منگریو بھی زخمی ہوا تھا جوکہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے کراچی کے ہسپتال میں جانبحق ہوگیا تھا۔ ایسے واقعے کے بعد سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے شدید احتجاج کرنے پر پولیس کے تین ایس ایچ او کےخلاف قتل کی ایف آئی درج کی گٸی۔ جیل کسٹڈی میں نریش کیس میں گرفتار ملزمہ انیتا نے مذکورہ واقعے کے مختلف بیانات دیئے۔ کیس میں گواہان کے بیانات کی روشنی میں خاتون انیتا پر جرم ثابت نہ ہونے پر مقتول نریش کی بھابھی انیتا کو عدالت نے بری کردیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے