Home / اہم خبریں / ڈگری جھڈو روڈ پر ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا ایک شخص جانبحق جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی

ڈگری جھڈو روڈ پر ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا ایک شخص جانبحق جبکہ ایک جھلس کر شدید زخمی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص ڈگری جھڈو روڈ پر ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا ایک شخص جانبحق ایک جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔ ڈگری کے نواحی گاؤں فتح خان نوحانی میں ٹرک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان وسایو ولد روپو موقع پر کرنٹ لگنے سے جانبحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص جیون ولد کانیو شدید زخمی ہوا۔ زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں ورثا حیدرآباد لے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق بجلی کی تاروں میں ٹکرانے سے ٹرک میں آگ بھڑک اٹھی جس سے حادثہ ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے