Home / اہم خبریں / عثمانیہ اسلامک اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد، ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف اْن کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ مفتی عبید اللہ

عثمانیہ اسلامک اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد، ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف اْن کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ مفتی عبید اللہ

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) عثمانیہ اسلامک اسکول میں اسپورٹس ڈے کے موقع پر مختلف کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں آرم ریسلنگ، ٹگ آف وار، 50 میٹر ریس، اسپون ریس اور فٹبال کے مقابلے منعقد ہوئے، عثمانیہ اسلامک اسکول کے ایڈمنسٹریٹر مفتی عبید اللہ نے اسپورٹس ڈے کا افتتاح کیا اور انہوں نے کہا ہے کہ ایسی سرگرمیاں مدرسے کے بچوں کے لئے خوش آئند ہیں، غیر نصابی سرگرمیوں سے بچوں کی صلاحیتو ں میں مزید اضافہ ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے صرف ان کو مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور عثمانیہ اسلامک اسکول ان کو یہ مواقع فراہم کررہا ہے جس میں بچے اور بچیاں کھل کر اپنی صلاحیتوں کااظہار کررہے ہیں ہم اپنے محدود وسائل میں رہتے ہو ئے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس کے مواقع بھی دے رہے ہیں، آخر میں عثمانیہ اسلامک اسکول کے ایڈ منسٹریٹر مفتی عبید اللہ نے تمام بچے اور بچیوں میں میڈل، سرٹیفکیٹ تقسیم کئے اور ان بچوں اور بچیوں میں سب سے زیادہ منفرد آرم ریسلنگ کو پسند کیا، عثمانیہ اسلامک پبلک اسکول کے ایڈ منسٹریٹر مفتی عبید اللہ نے خاص طور پر راشد احمد، سلمان اسماعیل اور سندھ آرم ریسلنگ کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ پروگرام میں انہی کی خدمات سے مستفید ہونگے۔ آرم ریسلنگ کے ایونٹ میں 10 ویٹ کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے