تازہ ترین
Home / اہم خبریں / جام پور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ناقص و غیر معیاری پٹرول کی فروخت عروج پر، اہلکار منتھلیاں لے کر خاموش، مکینوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جام پور اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ناقص و غیر معیاری پٹرول کی فروخت عروج پر، اہلکار منتھلیاں لے کر خاموش، مکینوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) ناقص غیر معیاری پٹرول کی فروخت عروج پر، سول ڈیفنس اہلکار منتھلیاں لے کر خاموش، مکینوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جام پور شہر، داجل، کوٹلہ مغلاں، محمد پور دیوان، اللہ آباد، سلیم آباد و دیگر میں گزشتہ دو سال سے اب تک دیہی آبادیوں اور مارکیٹس میں منی پیٹرول پمپس میں بے حد اضافہ ہوچکا ہے جس سے اہلیان علاقہ کے لئے ایک خوفناک ماحول پیدا کیا جارہا ہے منی پٹرول پمپس کی وجہ سے علاقہ میں ایسے واقعات رونما ہوسکتے ہیں جن میں نا صرف مالی نقصانات ہوسکتے بلکہ قیمتی جانیں بھی ضائع ہوسکتی ہیں۔ شہریوں کی جانب سے ان کے خاتمے کے لئے متعدد بار درخواستیں گزاری گئیں لیکن منی پٹرول پمپس مالکان کے روابط اس قدر گہرے اور مضبوط ہیں کہ اس پر انتظامیہ بے بس اورلاچار دکھائی دیتی ہے اس طرح سے سنگین نوعیت کے واقعات رونما ہوسکتے ہیں جب کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو اس وقت سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منی پٹرول پمپ مالکان کے خلاف وقتی طور پر چند کاروائیاں کی جاتی ہیں اس کے بعد پھر یہ کاروبار اپنے عروج پر آ جاتا ہے مبینہ اطلاع کے مطابق سول ڈیفنس کے کچھ اہلکار ہر مہینے منی پٹرول پمپ مالکان سے اپنے حصے کا نذرانہ وصول کرتے ہیں اور پھر پورا مہینہ آنکھیں بند کرکے اگلے مہینے پھر اپنا حصہ لینے پہنچ جاتے ہیں اسی طرح موت کا یہ بیوپار جاری ہے دریں اثناء شہریوں عبدالغفار، محمد جنید، محمد طاہر، محمد یوسف، محمد کاشف، احمد بخش و دیگر نے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس اور حکومت پنجاب سے ان منی پٹرول پمپ مالکان کے خلاف فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ شہری کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے