تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت اقبال مہیسر کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ملتوی

سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت اقبال مہیسر کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ملتوی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت اقبال مہیسر کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان ملتوی، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع دادو کے صدر رفیق احمد جمالی کے رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی موجودگی میں سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت اقبال مہیسر اور دیگر کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان متوقع تھا، جبکہ سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت اقبال مہیسر نے آج اعلان کیا تھا، رابطہ کرنے پر بتایا کہ پیپلز پارٹی ضلع دادو کے صدر رفیق احمد جمالی اور پیپلز پارٹی کے ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو کی جانب سے فون پر رابطہ کیا پیپلز پارٹی کی قیادت کی جانب سے ضلع دادو کی قیادت اور میہڑ کے منتخب نمائندوں کو طلب کرلیا ہے جبکہ ایک ہفتے کے اندر پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم پی اے فریال ٹالپر کی موجودگی میں منتخب نمائندوں سے مشاورت کے بعد بلاول ہاؤس میں آپ کا اعلان کرایا جاۓ گا، یاد رہے کہ سابق ایم این اے ڈاکٹر طلعت اقبال مہیسر کی اہلیہ پی ٹی آئی ضلع دادو کی جنرل سیکریٹری شبنم طلعت مہیسر، محمد ہاشم ڈیرو اور دیگر بھی شامل ہيں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے