Home / اہم خبریں / خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں رہی ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈی ایس پی شازیہ شاہد

خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں رہی ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔ ڈی ایس پی شازیہ شاہد

پشاور (رپورٹ: اصغر خان) فاسٹ یونیورسٹی حیات آباد کے زیر اہتمام وومن ڈے کے حوالے سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایس پی شازیہ شاہد، خواتین ممبران صوبائی اسمبلی رابعہ بصری، عائشہ بانو، چیئرپرسن اے ڈی ایف مہر سلطانہ سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی شازیہ شاہد نے پولیس ریفارمز، پولیس کی خدمات، خیبر پختونخوا پولیس میں خواتین کے کردار اور ان کو دی جانیوالی اہمیت پر بات چیت کی اور کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں خواتین کیلئے تھانوں میں خصوصی ڈیسک قائم کردیئے گئے ہیں جہاں پر خواتین با آسانی اور بلا کسی ججھک کے اپنے مسائل پیش کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کا کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ہوتا ہے اور ان کی صلاحیتیں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کی طرح بچیوں کو بھی تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ وہ کل کو ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ خواتین کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں رہی ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کر رہی ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے