تازہ ترین
Home / اہم خبریں / دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود علاقہ میں پولیو مہم جاری ہے، پولیو ورکرز کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود علاقہ میں پولیو مہم جاری ہے، پولیو ورکرز کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے واقعہ کے باوجود علاقہ میں پولیو مہم جاری ہے اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور عوام کے ساتھ ملکر ملک سے پولیو کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ اپنے 5 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کی ویکسین کے دو قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں۔ تحصیل کلاچی کے علاقہ میں پولیس موبائل وین پر دہشتگردوں کے حملے کے باوجود علاقہ میں پولیو مہم جاری ہے، وہ تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں پولیو سیکورٹی کیلئے جانے والی پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید پولیس ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کے نماز جنازہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے