راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ڈیرہ غازی خان ڈویژن خصوصاً ضلع راجن پور کی محرومیاں پسماندگی غربت و جہالت اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ہر ممکن کوششیں و ذرائع بروئے کار لائیں گے، بنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا علاقہ پچادھ میں پینے کا صاف شفاف پانی صحت کی سہولیات ذرائع مواصلات فوری فراہم کی جائیں درجہ چہارم واٹر سپلائی اسکیم کے ملازمین کی تنخواہیں محکمہ پبلک ہیلتھ یقینی بنائے مواضعات جو اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹر نہیں ہیں انھیں ایک دو دن میں آن لائن کیا جائے شہر، قصبات و مین انڈس ہائی وے پر ناجائز تجاوزات و غیر قانونی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈی جی خان ڈویژن نسیم صادق نے گزشتہ شب سب ڈویژن جام پور ٹبی لنڈان میں کھلی کچہری کے موقع پر ایم این اے سردار جعفر خان لغاری، سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا جعفر لغاری، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل، اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن خان، سی ای او بلدیہ سید سبطین حیدر بخاری و دیگر کے ہمراہ گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہمیں اشرف المخلوقات بنا کر تمام مخلوق پر فوقیت عطاء کی ہے اقتدار اعلیٰ کا حقیقی منبعِ و مرکز رب ذوالجلال ہی ہے ہمارے پاس عہدے و اختیار امانت ہیں جن کے بارے میں روز محشر ہم سے باز پرس کی جائے گی ہم اپنے اختیارات مخلوق خدا و انسانیت کی خدمت کیلئے استعمال کریں میری خدمات 24 گھنٹے حاضر ہیں مسائل کے حل کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں منصوبہ جات میں معیار و میٹریل کا خصوصی خیال رکھا جائے علاقہ پچادھ میں پینے کے صاف شفاف پانی صحت کی سہولیات کیلئے ڈسپنسری کا قیام یقینی بنایا جائے انہوں نے اہل علاقہ کی نشاندہی پر علاقہ پچادھ میں جو مواضعات ابھی تک آن لائن نہیں ہوئے فوری آن لائن کرنے کے ڈپٹی کمشنر راجن پور کو ہدایات دیں اور محکمہ پبلک ہیلتھ کو واٹر سپلائی اسکیم کے غریب ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کرنے کے بھی سخت ہدایات جاری کیں اور مزید کہا کہ شہر، قصبات، مین انڈس ہائی وے پر ناجائز تجاوزات، غیر قانونی قبضے ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی دریں اثناء سب ڈویژن جام پور کے عوامی، سماجی، سیاسی، مذہبی حلقوں نے کمشنر نسیم صادق، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل و ان کی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا و خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
![]()