ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مڈی میں پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل محمد ریاض کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں مکمل سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر شمریز خان، ریجنل پولیس آفیسر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) سید امتیاز شاہ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ کیپٹن (ر) حافظ واحد محمود، ایس پی انوسٹی گیشن امان اللہ خان، ایس پی ایف آر پی توحید خان گنڈہ پور، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین، ڈی ایس پی ایلیٹ، سٹی، ہیڈ کواٹر سمیت پاک آرمی، دیگر پولیس و سول انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد شہید پولیس اہلکار کی میت پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی گئی۔ جنازے کے موقع پرڈی پی او ڈیرہ شہید پولیس کانسٹیبل محمد ریاض کے لواحقین سے بھی ملے اوران سے اظہار تعزیت کی۔ بعدازاں شہید اہلکار کی میت ان کے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی جہاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے سرکاری اعزاز کیساتھ تدفین کردی گئی ہے۔
![]()