ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ کینٹ ڈیرہ اسماعیل خان کی حدود قیوم نواز کالونی میں اہل خانہ کے ایبٹ آباد جانے کے دوران گھر کا نوکر مکان کا صفایا کرگیا، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے کر غائب ہوگیا، پولیس نے مالک مکان کی رپورٹ پر نوکر کے خلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا۔ قیوم نواز کالونی ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی نصیب اللہ نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ ملزم حبیب الرحمٰن سکنہ گرڈ روڈ ان کے گھر میں ملازم ہے۔ تمام اہل خانہ سیر و تفریح کے لئے ایبٹ آباد گئے ہوئے تھے جب وآپس گھر پہنچے تو ملازم غائب تھا سامان چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ گھر سے چھ تولہ طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کرکے لے گیا ہے۔ پولیس نے مالک مکان کی رپورٹ پر نوکر کے خلاف خیانت مجرمانہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
![]()