راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان انتہائی جغرافیائی و سفارتی اہمیت کا حامل ہے مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف سنگ میل ثابت ہوگا پاکستان کا دفاع انتہائی ناقابل تسخیر و مضبوط ہاتھوں میں ہے معیشت تیزی سے استحکام کی طرف گامزن ہے منتخب جمہوری و عوامی حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرے گی اپوزیشن صبر کرے عام انتخاب 2023 میں ہی ہونگے لغاری گروپ ایک تحریک کا نام ہے 75 سالہ سیاسی کیرئیر کھلی کتاب ہے تین نسلوں سے عوام لغاری خاندان سے والہانہ عقیدت و لگاؤ رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر پارلیمنٹرین ممبر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سردار محمد جعفر خان لغاری، صوبائی وزیر آبپاشی سردار محسن خان لغاری نے سماجی شخصیت سید قیصر عباس کاظمی کی ٹی پارٹی میں عمائدین علاقہ و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان و اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ ملت اسلامیہ اور عالمی سطح کے عظیم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں اب بھارتی تسلط و انسانیت سوز مظالم سے نجات کا وقت کشمیریوں کیلئے بہت قریب ہے جب ان کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کیمطابق حق خودارادیت مل کر رہے گا پاکستان خوشحالی کے نئے دور میں داخل ہوچکا ہے سال 2020 روزگار کی فراہمی کا ہوگا انہوں نے کہا بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دہشتگردی کا واقعہ ملک دشمنی ہے یہ لوگ ہمارے مذہب اسلام و انسانیت کے بھی بدترین دشمن ہیں اس سانحہ میں ملوث ملزمان و سرپرستوں کو قرار واقعی سزا دے کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا لغاری گروپ خدمت دیانت و صداقت کے سنہرے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریضہ سرانجام دینے کے باعث عوام کے دلوں پر راج کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ تین نسلوں سے عوام لغاری خاندان سے والہانہ عقیدت و لگاؤ رکھتے ہیں اس موقع پر مرزا شہزاد ہمایوں مغل، ملک غلام یسین آرائیں، ڈاکٹر احمد ندیم احمدانی، مختار نواز ڈینہ، عارف رضا احمدانی، قاسم لنگرانہ، رانا محمد اسد خان، ملک محمد اقبال آرائیں سمیت دیگر موجود تھے۔
![]()