Home / اہم خبریں / حکومت سندھ فوری طور پر زہریلی گیس کے اخراج کا معمہ حل کرے اور متاثرین کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔ صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی

حکومت سندھ فوری طور پر زہریلی گیس کے اخراج کا معمہ حل کرے اور متاثرین کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔ صدر پاک سر زمین پارٹی انیس قائم خانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے پھیلنے کے نیتجے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتی نااہلی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دنوں میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے لیکن بجائے اسکے کہ حکومت معاملے کی تحقیقات اور متاثرین کے بہترین علاج معالجے پر اپنی توجہ مرکوز کرتے وزیر اعلیٰ سمیت تمام وفاقی اور صوبائی وزراء فوٹو شوٹ میں مصروف رہے جسکا نتیجہ یہ نکلا کہ تین دن گزرنے کے باوجود اب تک یہ ہی پتہ نا چل سکا کہ زہریلی گیس کہاں سے اور کیوں خارج ہو رہی ہے، اس حکومتی نااہلی کی وجہ سے لوگوں میں شدید بے چینی اور خوف ہراس پیدا ہوگیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہی۔ انیس قائم خانی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر زہریلی گیس کے اخراج کا معمہ حل کریں اور متاثرین کو بہترین علاج معالجے کی سہولیات فراہم کریں۔ انیس قائمخانی نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے جانبحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور انہیں صبر کی تلقین کی، دکھ کی اس گھڑی میں پی ایس پی انکے غم میں برابر کی شریک ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے