Home / اہم خبریں / طلباء ہی ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں، ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے عملی سیاست میں آئیں۔ پوری قوم طلبہ کی جانب امید سے دیکھ رہی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال کا طلبہ کنونشن سے خطاب

طلباء ہی ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں، ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے عملی سیاست میں آئیں۔ پوری قوم طلبہ کی جانب امید سے دیکھ رہی ہے۔ سید مصطفیٰ کمال کا طلبہ کنونشن سے خطاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے مختلف جامعات و کالجز کے طلبہ سے پارٹی کی طلبہ تنظیم پی ایس ایس ایف کے زیر اہتمام ہونے والے طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ہم کسی زبان کے نام پر سیاست نہیں کر رہے پی ایس پی میں شامل ہونے والے اپنے اندر سے نسل پرستی اور تعصب کو نکال دیں۔ اسلام ہمیں مخلوق کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔ معیاری تعلیم، بہترین ہسپتال اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی آئینی ذمہ داری ہوتی ہے جو پوری کر کے لوگوں کا معیارِ زندگی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ پاک سرزمین پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو لوگوں کو انکے جائز حقوق دلا سکتی ہے۔ انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء ہی ملک کے روشن مستقبل کے معمار ہیں، ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کیلئے عملی سیاست میں آئیں۔ پوری قوم طلبہ کی جانب امید سے دیکھ رہی ہے۔ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے، لسانیت کی آگ سے نکل کر ہمیں ملک کے کونے کونے میں پی ایس پی کا پیغام پہنچانا ہے۔ دنیا چاند پر جا رہی ہے اور ہم کچرے سے باہر نہیں نکل پارہے، یہاں لوگوں کو کتے کاٹتے پھر رہے ہیں۔ اس موقع پر اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر انجینئر سید عثمان نے سید مصطفیٰ کمال کی جدوجہد میں تمام طلبہ و طالبات کی جانب سے بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی زمہ داریوں کا ادراک ہو چکا ہے اور پاکستان کی تعمیر اور ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اسٹوڈنٹس کنونشن میں طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی، نیشنل کونسل اور پی ایس ایس ایف کے کمیٹی اراکین موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے