Home / اہم خبریں / پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے نئی دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو تیسری بار کامیابی پر مبارکباد

پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور کی جانب سے نئی دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو تیسری بار کامیابی پر مبارکباد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے پوری پاکستانی قوم اور پاسبان کی جانب سے بھارت کے شہر نئی دہلی کے انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو تیسری بار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور اس کامیابی کو ہٹلر مودی اور بی جے پی کے اختتام کا آغاز قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاسبان بھی الیکٹ ایبلز، ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ دارانہ نظام کو حکومت کے ایوانوں سے بے دخل کر کے میرٹ پر عام پاکستانیوں کو ملک و قوم کی قیادت کا موقع فراہم کرے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے