Home / اہم خبریں / چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے علاقے تھانہ چناب نگر کے علاقہ میں لڑکی اور لڑکے کی خودکشی کی کوشش، لڑکی جاں بحق

چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے علاقے تھانہ چناب نگر کے علاقہ میں لڑکی اور لڑکے کی خودکشی کی کوشش، لڑکی جاں بحق

چنیوٹ ( بیورو رپورٹ) چنیوٹ کی تحصیل لالیاں کے علاقے تھانہ چناب نگر کے علاقہ میں لڑکی اور لڑکے کی خودکشی کی کوشش، لڑکی جاں بحق۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حبا مظفر دختر مظفر احمد قوم جٹ سکنہ طاہر آباد چناب نگر بعمر 17/18 سال نے دریائے چناب پر مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھالی انھیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئی۔ موت کی خبر سنتے ہی اسکے کزن کامران ولد شریف قوم جٹ سکنہ گلارچی ضلع بدین سندھ نے بھی دریائے چناب پر آکر زہریلی گولیاں کھالیں، جنھیں تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ منتقل کیا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے دونوں پسند کی شادی کرنا چاہتے تھے جبکہ گھر والے بضد تھے، اطلاع ملتے ہی تھانہ چناب نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لڑکی کی نعش کا پوسٹ مارٹم شروع کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے