تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گرین پاکستان کے تعاون سے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ پینٹ کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔ گرین پاکستان کی اس کاوش کو سراہتے ہیں۔ رہنماء پی ٹی آئی طاہر ملک

گرین پاکستان کے تعاون سے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ پینٹ کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔ گرین پاکستان کی اس کاوش کو سراہتے ہیں۔ رہنماء پی ٹی آئی طاہر ملک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) گرین پاکستان کے تعاون سے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ پینٹ کرنے کی مہم کا آغاز کردیا۔ مہم کے افتتاح میں پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک، پی ٹی آئی رہنما شاہینہ شیخ، فرحانہ شہزاد، عقیل گھانچی، سلطان رحمت خان، گرین پاکستان کے طاہر اے خان، زبیر شاہ اور دیگر شریک تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے زیبرا کراسنگ پر پینٹ کر کے مہم میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک نے کہا کہ گرین پاکستان کی اس کاوش کو سراہتے ہیں۔ زیبرا کراسنگ کو ری پینٹ کرنا بہت اچھا اقدام ہے۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب پر فرض ہے۔ عوام سے بھی گزارش ہے کہ زیبرا کراسنگ کو فالو کریں۔ زیبرا کراسنگ پینٹ نہ ہونا ٹریفک حادثات کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سرگرمیوں سے عوام میں شعور اور آگاہی پیدا ہوتی ہے۔ تحریک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان نے ہمیشہ عوام میں شعور اور آگاہی دینے کاوشیں کیں ہیں۔ تحریک انصاف اس قسم کی سرگرمیوں کو ہمیشہ سراہتی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں شامل کرانے کے لیے تحقیقی کام شروع

سانگھڑ (رپورٹ، رضوان غوری) تاریخی آثارِ قدیمہ منصورہ برہمن آباد کو عالمی ورثہ فہرست میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے