تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صحافیوں کا کردار پاکستان میں شاندار رہا ہے پی ٹی آٸی مرکز ہو یا سندھ کورنگی پریس کلب کے ساتھ شانہ بشانہ رہیگا۔ ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری تحریک انصاف طاہر ملک

صحافیوں کا کردار پاکستان میں شاندار رہا ہے پی ٹی آٸی مرکز ہو یا سندھ کورنگی پریس کلب کے ساتھ شانہ بشانہ رہیگا۔ ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری تحریک انصاف طاہر ملک

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پی ٹی آٸی کے مرکزی ڈپٹی اطلاعات سیکریٹری طاہر ملک نے کہا ہے کہ صحافت چوتھا ستون ہے اور صحافیوں کا کردار پاکستان میں شاندار رہا ہے پی ٹی آٸی مرکز ہو یا سندھ کورنگی پریس کلب کے ساتھ شانہ بشانہ رہیگا یہ بات انہوں نے کورنگی پریس کلب کے نو منتخب صدر اوشاق میرانی، جاوید ابراہیم منگی، شبیر جتوٸی، ثمرین کامران، اسماعیل عباسی اور دیگر باڈی کو پی ٹی آئی کے مرکزی کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک کی ٹیم کے ہمراہ آمد و مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہناۓ گئے۔ انہوں نے کہا کہ کورنگی پریس کلب کے صدر اوشاق میرانی کی بڑی خدمات ہیں اور کورنگی میں پریس کلب کا اور ٹیم کا اہم کردار ہے، کورنگی پریس کلب عوام کی آواز ہے، کورنگی کے اندر فیکٹریوں میں ملازمین کے ساتھ پی ٹی آٸی لیبر ونگ حقوق کے لئے کام کریگی۔ سندھ سرکار کورنگی پریس کلب کو کیوں فنڈ نہیں دیتی ہے کورنگی پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کی مالی مدد کریں، سندھ سرکار کے پاس پریس کلبز کے لئے لاتعداد رقم ہے پیپلز پارٹی پریس کلبز کو سپورٹ کیوں نہیں کر رہی؟ پی ٹی آٸی پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں دیکھیں جو تبدیلی آٸی ہے وہ وزیر اعظم عمران خان نے لاٸی ہے۔ بڑے بڑے مگرمچھ گرفتار کیے ہیں جو کبھی گرفتار نہیں ہوۓ۔ ہمارے قاٸد عمران خان مہنگاٸی پر جلد کنٹرول کرنے میں کامیاب ہونگے۔ پی ٹی آٸی کے مرکزی رہنما ملک طاہر نے کہا کہ منتخب ایم این اے اور ایم پی اے اور کورنگی پریس کلب کے ساتھ مل کر کام کرینگے۔ کورنگی پریس کلب کے ساتھ صوبے بھر کے پریس کلب کا دورہ کرواؤں گا اور صوبے بھر کے پریس کلب اور صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اس موقع پر آۓ ہوۓ مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی بی اے اور آئی او بی ایم ایچ ای سی باسکٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (رپورٹ، ذیشان حسین/ اسپورٹس رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے زیر اہتمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے