راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) سلیکٹیڈ وزیراعظم و جعلی مینڈیٹ پر قائم ہونیوالی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی ناکام ترین حکومت ہے جو انتہائی کم عرصہ میں غیر مقبول ہوچکی ہے۔ نااہل ڈپٹی وزیراعظم کو خوش کرنے کیلئے آٹا، کھاد، چینی مہنگی کی جارہی ہے۔ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا گیا ہے۔ حکومتی اتحادی مایوس پی ٹی آئی میں بھی داراڑیں شروع ہوگئی ہیں۔ سال 2020 تبدیلی کا سال ہے صدر مسلم لیگ ن محمد شہبازشریف کی لندن سے جلد واپسی پر گرتی ہوئی دیواروں کو آخری دھکا دیا جائے گا۔ عوام سے قریبی رابطہ رکھیں پنجاب سے شروع ہونیوالا تبدیلی کا عمل وفاق تک جائے گا۔ پاکستان کی غیور عوام آج پاکستان مسلم لیگ ن کے سنہری دور کو یاد کر رہی ہے۔ سردار عاطف حسین خان مزاری و ان کے خاندان کو مسلم لیگ میں ثابت قدمی سے سیاسی سفر نبھانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ڈویژن سے لیکر ضلع تک و گراس روٹ لیول پر مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی کرینگے اور مخلص کارکنان کو نامزد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز نے سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن سنٹرل ایگزیکٹو کونسل سردار عاطف حسین خان مزاری سے اپوزیشن چیمبر میں صوبائی سیکرٹری جنرل سردار اویس احمد خان لغاری، میاں بلیغ الرحمن کے ہمراہ پنجاب کی سیاسی صورتحال و ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی تنظیم سازی پر لاہور اپنے آفس میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا سونامی تباہی و بربادی میں بدل چکا ہے مہنگائی و بیروزگاری کے ستائے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں مگر حکمران اب بھی سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کو بھی محض سیاسی سٹنٹ کے طور پر استعمال کیا ہے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ کا درجہ مسلم لیگ ن ہی دیگی۔ پنجاب کے عوام آج خادم اعلیٰ پنجاب کے سنہری دور میرٹ قانون و انصاف کی حکمرانی شفافیت کے ویژن کو یاد کر رہے ہیں جب میرٹ پر ایک ہی گھر کے تعلیم یافتہ میل و فیمیل حضرات کو ملازمتیں فراہم کی گئی مگر اس کے برعکس تبدیلی سرکار کا بے گھروں کو گھرفراہم کرنا و ایک کروڑ نوکریوں کا دعویٰ محض رسمی ہی رہا خیبر سے لیکر کراچی تک عوام حکومت سے سخت بیزار ہیں انہوں نے سردار عاطف حسن خان مزاری کو مسلم لیگ ن کا اثاثہ و سرمایہ قرار دیا اور ڈی جی خان و ضلع راجن پور میں تنظیم سازی پر تفصیلی رائے لی اور ان سے مشاورت لی جائے گی اس موقع پر سردار عاطف حسین مزاری نے میاں حمزہ شہباز کو بے بنیاد مقدمات میں ضمانت کنفرم ہونے پر مبارکباد بھی دی ان کے ہمراہ جام محمد عدنان، سردار حسن اختر مزاری، امجد نواز خان مزاری بھی موجود تھے۔
Home / اہم خبریں / تبدیلی کا سونامی تباہی و بربادی میں بدل چکا ہے مہنگائی و بیروزگاری کے ستائے عوام خودکشیوں پر مجبور ہوچکے ہیں۔ قائد حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز