تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ون ویلنگ سے منع کرنے پر نوجوان موٹرسائیکل سوار کی سینہ زوری دو افراد کو تشدد سے زخمی کردیا

ون ویلنگ سے منع کرنے پر نوجوان موٹرسائیکل سوار کی سینہ زوری دو افراد کو تشدد سے زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) انڈس ہائی وے ملتان روڈ پر ون ویلنگ سے منع کرنے پر نوجوان موٹرسائیکل سوار کی سینہ زوری دو افراد کو تشدد سے زخمی کرکے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس نے موٹرسائیکل سوار نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق پکہ ملانہ کے رہائشی عمر فاروق ولد حبیب اللہ قوم کھوکھر موٹرسائیکل پر اپنے بھائی عبدالرﺅف کے ساتھ جارہا تھا کہ تھانہ یونیورسٹی کی حدود انڈس ہائی وے ملتان روڈ بستی چڑوہا عمر فاروق مسجد کے قریب پیچھے موٹر سائیکل سوار ون ویلنگ کے دوران بے قابو ہوکر ان کے موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا تاہم دونوں بال بال بچ گئے، ون ویلنگ سے منع کرنے اور موٹرسائیکل احتیاط سے چلانے کا کہنے پر نوجوان موٹرسائیکل سوار آپے سے باہر ہوگیا اور لاتوں مکوں اور گنے کاٹنے والے آہنی ٹوکے سے ان پر حملہ آور ہوکر دونوں کو زخمی کردیا، نوجوان موٹرسائیکل پر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے