راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) پنجاب حکومت کا اعلیٰ و بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کی بہترین سہولیات پر بھی خصوصی فوکس و ایجنڈہ ہے۔ ضلع راجن پور کو تعلیمی لحاظ سے اپر پنجاب کے برابر لارہے ہیں۔ گرلز کالج میں ستمبر تک نئی کلاسز کا اجراء ہوجائے گا۔ صحت کی بہترین و معیاری و مفت سہولیات و ادویات کی مفت فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کھاد ڈیلرز مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر کھاد کی فروخت یقینی بنائیں۔ نہروں میں 10 فروری بروز پیر سے ضلع راجن پور کیلئے پانی چھوڑ دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے اسسٹنٹ کمشنر سیف الرحمن خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ارشاد بخاری، ایس ڈی پی او چوہدری محمد طارق، سی او صحت ڈاکٹر محبت علی چوہدری و ڈی ای او سیکنڈری ملک عبدالحمید کے ہمراہ 13 کروڑ روپے کی مالیت سے زیر تعمیر گرلز ڈگری کالج گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول و بنیادی مرکز صحت کے اچانک دورے اور کسانوں کی شکایات پر کھاد مارکیٹ کے نرخ معلوم کرنے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و صحت کے شعبہ جات پر خصوصی فوکس و ایجنڈہ ہے کیونکہ تعلیم روشنی سے بین الاقوامی چیلنجز کا مقابلہ نوجوان نسل کو جدید تعلیم سے روشناس کرکے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر ارشاد بخاری نے بریفنگ میں بتایا کہ محمد پور گرلز کالج کی تعمیر ستمبر تک مکمل کرلی جائے گی، ہائی اسکول میں اساتذہ کو حاضری یقینی بنانے اور صحت مرکز میں ایمرجنسی کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی ہدایات بھی دیں، قبل ازیں کھاد مارکیٹ میں کھادوں کے نرخ معلوم کیے جس پر کھاد ڈیلر سیٹھ حضور بخش نے انھیں سرکاری مقرر ریٹ سے 400 روپے سے بھی کم ریٹ پر کھاد کی رسیدیں پیش کیں ان کے ہمراہ سماجی شخصیات و کسان رہنما نواب محمد طارق، ایم شہباز خان، خادم حسین جتوئی، محمد عارف بلوچ، محمد عظیم بزدار، آصف اقبال ہیرو، محمد جاوید کورائی، اللہ یار کورائی، رانا محمد کلیم، محمد یونس بزدار سمیت دیگر موجود تھے۔
![]()