تازہ ترین
Home / اہم خبریں / تھانہ سٹی جام پور کی ایک اور دبنگ کارروائی، منشیات فروش سے 1370 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج، ملزم حوالات میں بند

تھانہ سٹی جام پور کی ایک اور دبنگ کارروائی، منشیات فروش سے 1370 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج، ملزم حوالات میں بند

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) معاشرے سے منشیات فروشوں کا خاتمہ مشن و ایجنڈہ ہے یہ لوگ موت کے سوداگر نوجوان نسل کی تباہی کے ذمہ دارہیں کسی صورت بھی معافی کے قابل نہیں انھیں نشان عبرت بنایا جائے گا تھانہ سٹی حدود میں منشیات فروشوں کو انجام تک پہنچا کر ہی رہونگا۔ تھانہ سٹی جام پور کی ایک اور دبنگ کارروائی ظالم منشیات فروش ذوالفقار آرائیں سے اے ایس آئی غلام یسین چن نے 1370 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج ملزم حوالات میں بند۔ ایس ایچ او سٹی محمد اختر خان بلوچ کی پریس کانفرنس عوامی، سماجی، مذہبی، تجارتی، تعلیمی حلقوں کا ایس ایچ او سٹی محمد اختر خان بلوچ و تفتیشی آفیسرز غلام یسین چن، محمد اعظم حسین رمدانی کی کارکردگی پر زبردست خراج تحسین و اظہار اطمینان۔ ایس ایچ او سٹی محمد اختر خان ہجبانی نے میڈیا کو بتایا کہ معاشرے میں بگاڑ و انتشار کا باعث منشیات ہی ہے منشیات فروشی کا مکروہ دھندا کرنیوالے ملک و قوم کے دشمن ہیں انہوں نے بتایا کہ ظالم منشیات فروش ذوالفقار آرائیں کا تعاقب کرتے ہوئے ملزم سے 1370 گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے اور مقدمہ زیرِ دفعہ 9 سی درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء شہریوں، سماجی، تعلیمی حلقوں نے ایس ایچ او سٹی محمد اختر خان بلوچ و تفتیشی آفیسرز غلام یسین چن و محمد اعظم حسین رمدانی کی کارکردگی کو سراہا و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے