کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) پی آئی بی پولیس کا جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف کریک ڈاٶن اسٹریٹ کرمنلز کا گھیرا ہوا تنگ 3 ملزمان گرفتار اسلحہ، مسروقہ موباٸل فونز نقدی و پرس برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ جہانزیب نظیر خان کے جراٸم پیشہ عناصروں کے زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم نے اسٹریٹ کرمنلز کو اپنے نشانے پر لیتے ہوۓ انکے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا دوران کارروائی اہلکاروں نے متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل محمد آصف ولد محمد نواز، محمد یعقوب ولد محمد فاروق اور عابد ولد عبدالحمید کے قبضے سے مختلف قسم کے جدید اور پرانے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ موباٸل فونز، پرس و نقدی برآمد ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں اسلحہ کے زور پر کراچی کے مختلف علاقوں سے درجنوں سے زاٸد شہریوں کو لوٹنے کا اعتراف کر چکے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-
![]()