ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) ماتلی شہر میں بلدیاتی نظام بری طرح سے ناکام ہوگیا ہے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مابین جھگڑے کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اختلافات میں کمی کے بجائے شدت اختیار کرگئی ہے تعلقہ بھر میں اداروں کی ناکامی بدانتظامی کرپشن کا راج عوام دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ ماتلی کے درجنوں ادارے کرپشن کے و بال میں دھنستے جارہے ہیں سائلین کو ناجائز طریقوں سے ہراساں کرکے پریشان کیا جاتاہے ماتلی ریونیو کا دفتر کرپشن کا گڑھ بنا ہوا ہے فروخت سرٹیفیکٹ، دکان، مکان، زمین، بنگلور، پیٹرول پمپس، ہوٹلز، پلاٹنگز، سمیت دیگر کھاتوں کے اندراج کیلئے بھاری بھرکم رشوت دینا پڑتی ہے نذرانہ نہ ملنے پر روینیو ماتلی کے بعض راشی اہلکارمختلف حیلوں بہانوں سے شدید پریشان کرتے ہیں حالیہ عام انتخابات میں ماتلی کے قومی وصوبائ اسمبلی کے حلقوں سے منتخب نمائندے ایم این اے غلام علی تالپور ممبر صوبائی اسمبلی سردار بشیر احمد ہالیپوٹہ اپنے حلقے کے عوام سے رابطوں کے بجائے اپنی آرام گاہوں تک محدود ہوگئے ہیں- تاہم خواتین کی مخصوص نشست سے کامیاب ممبر صوبائی اسمبلی تنزیلا قمبرانی وسائل کی کمی کے باوجود عوام کی دلجوئی کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر علاقوں میں دکھائی دے رہی ہیں پہلی دفع نو منتخب خاتون ممبر صوبائی اسمبلی کو ناتجربہ کاری کی وجہ سے سخت دشواری کا سامنا اٹھانا پڑرہا ہے چونکہ ماتلی کے حلقے میں عرصہ دراز سے ترقیاتی کام نہیں ہوسکے ہیں جسکی وجہ سے عوام کے سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے بلدیاتی انتخابات کو اڈھائی سال کاعرصہ گزرچکا ہے بلدیاتی نمائندوں کے مابین اختیارات کے معاملے اور ایوان کے نمائندوں کو اعتماد میں نہ لینے پر چیئرمین عبدالرؤف نظامانی وائس چیئرمین عبدالرحمن کشمیری کے درمیان سخت اختلافات جاری ہیں وائس چئیرمین کو 17 کے ایوان میں سے 12 کونسلرز کی بھاری حمایت حاصل ہے تاہم میونسپل کمیٹی میں عدم اعتماد کا قانون نہ ہونے کی وجہ سے تاحال چئیرمین کے خلاف عدم اعتماد نہیں لائی جاسکی ہے مگر وائس چئیرمین عبدالرحمن کشمیری اور انکے ساتھی کونسلرز حاجی رضوان قائمخانی، رئیس کرم اللہ نظامانی، حاجی محمد ہالیپوٹہ، حاجی علی نواز کشمیری، حسین بخش چانڈیو، ارشد کشمیری، محمد اکبر کشمیری، نجم وصی راجپوت، سمیت دو خاتون کونسلرز کی حمایت حاصل ہے ناراض کونسلرزگروپ نے چئیرمین پر کرپشن اختیارات سے تجاوز سمیت دیگر الزامات عائد کرکے پی پی کی اعلی قیادت کو میونسپل کے عہدے سے ہٹانے کی تحریک پیش کررکھی ہے تاہم کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے
بلدیاتی نمائندوں کی لڑائی کے باعث میونسپل کی جانب سے ترقیاتی کام بھی التوا کا شکار ہیں جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے سابق ایم این اے کمال خان چانگ کی کاوش سے ملنے والے میگا پروجیکٹ پر سست روی سے کام جاری ہے میگا پروجیکٹ کے ذریعے 2 ارب روپے کا خطیر بجٹ فراہم کرکے ماتلی کے فراہمی و نکاسی آب کو جدید خطوط پر استوار جبکہ مین شاہراہوں اور اندرون شہر کی سڑکیں تعمیر کرائی جائیں گی مذکورہ منصوبے پر ٹھیکے دار کی ناقص پلاننگ من مستی کی وجہ سے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا گیا ہے میگا پروجیکٹ انتہائی سست روی کا شکار ہے جس سے کاروبار زندگی بری طرح سے مفلوج ہو رہے ہیں۔ میگا پروجیکٹ میں مبینہ طور پر 85 کروڑ روپے کی کرپشن کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے متعلقہ ادارے اور نیب ماتلی میگا پروجیکٹ میں ہونے والی کرپشن کی کھلی تحقیقات کرائی جائیں تاکہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کا احتساب ہوسکے پی پی کے نومنتخب اراکین اسمبلی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے علاقے کے عوام میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے پیپلزپارٹی ماتلی میں واضع دھڑے بندی کے باعث تعلقہ کے نومنتخب عہدہ دار بھی غائب ہیں عام انتخابات میں بعض سابق عہدہ داروں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی خفیہ حمایت جاری رکھی جسکے باعث تعلقہ ماتلی میں مرزا گروپ کو بھاری ووٹ ملے-
شہر کے اندر پیدل مسافت طے کرنا جان جوکھوں میں ڈالنے کے مترادف ہے جگہ جگہ گڑھے گندگی غلاضت کے ڈھیر وں سے اٹھتی تعفن اور گردغبار نے شہریوں کو جلدی دمے سمیت متعدد مہلک امراض میں گھیر لیا ہے میونسپل انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کی خاطر میگا پروجیکٹ کے اردگرد کھڑے ہوکر فوٹو سیشن کراکر شہریوں کو بے وقوف بنانے میں مصروف ہے اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کی عدم توجہی ماتلی کی حالت بدستور خراب شہر کھنڈرات و موہن جودڑو کا منظر دکھائی دینے لگا۔
![]()