دبئی (رپورٹ: ہمایوں رشید) دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی ٹیم 482 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد آسٹریلیا نے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنا لیے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز 255 رنز تین وکٹوں کے نقصان سے دوبارہ شروع کیا تو حارث سہیل اور محمد عباس کریز پر موجود تھے دونوں بلے بازوں نے مجموعی اسکور میں 5 رنز کا اضافہ کیا تھا کہ محمد عباس پیٹر سڈل کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے محمد عباس نے 26 گیندوں پر ایک رنز ہی بنا سکے۔ دوسرا روز پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کے نام رہا جنہوں نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ چوتھی وکٹ کی شراکت میں حارث سہیل اور اسد شفیق نے 150 رنز بنائے۔ حارث سہیل 110 اور اسد شفیق 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 3، نیتھن لیون نے دو جب کہ جون ہولاند، مارنس لیبسچگنی اور مچل اسٹارک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
![]()