Home / اہم خبریں / چیف ایگزیکٹو حیسکو نے میرواہ گورچانی گلزار مسجد محلہ کے لیے 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمر سمیت دیگر سامان جاری کر دیا۔ نوجوان سماجی رہنما محمد عامر قائم خانی

چیف ایگزیکٹو حیسکو نے میرواہ گورچانی گلزار مسجد محلہ کے لیے 200 کے وی اے کے ٹرانسفارمر سمیت دیگر سامان جاری کر دیا۔ نوجوان سماجی رہنما محمد عامر قائم خانی

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی کے ابھرتے ہوئے نوجوان سماجی رہنما محمد عامر قائم خانی کی میرواہ گورچانی شہر سے محبت، لگن اور جستجو کی بدولت چیف ایگزیکٹو حیسکو عبدالحق میمن نے شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گلزار مسجد محلہ کے لیے 200 کے وی اے کا ٹرانسفارمر، بجلی کے پول اور تاروں سمیت دیگر سامان جاری کر دیا جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ نئے ٹرانسفارمر کی تنصیب سے گلزار مسجد محلے میں وولٹیج کی کمی اور تاروں کے بار بار ٹوٹنے کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا محمد عامر قائم خانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف ایگزیکٹو حیسکو عبدالحق میمن سے گزشتہ روز ان کے دفتر میں بڑے خوش گوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو کو میرواہ گورچانی شہر میں بجلی سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ بہت جلد شہر کے دیگر علاقوں میں نئے ٹرانسفارمر لگائے جائیں گے، پرانی و بوسیدہ تاروں کی تبدیلی سمیت پورے شہر میں اے بی سی کیبل بچھائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرواہ ہم سب کا شہر ہے ہمیں مل جل کر شہر کی خدمت کرنی چاہیے جس کے لیے میں ہر وقت تیار ہوں۔ میرواہ گورچانی کے شہریوں رانا عرفان ظفریاب،عبدالوحید عباسی سید ضمیر الحق، رانا عباس اور دیگر نے محمد عامر قائم خانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے نوجوان ہمارے شہر کا قیمتی سرمایہ ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے