Home / اہم خبریں / یوم کشمیر کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نمائشی ہاکی میچ میں سمیع اللہ الیون نے دو کے مقابلے میں تین گولوں سے کامیابی حاصل کی

یوم کشمیر کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نمائشی ہاکی میچ میں سمیع اللہ الیون نے دو کے مقابلے میں تین گولوں سے کامیابی حاصل کی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یوم کشمیر کے موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نمائشی ہاکی میچ اولمپئن حنیف خان اینڈ ڈاکٹر جنید علی شاہ اسپورٹس کمپلیکس گلشن اقبال پر اولمپئن حنیف خان اور اولمپئن سمیع اللہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سمیع اللہ الیون نے دو کے مقابلے میں تین گولوں سے کامیابی حاصل کی، سمیع اللہ الیون کی جانب سے کھیل کے نویں منٹ میں شاہ زیب خان، 11 ویں منٹ میں حارث نصیر اور 24 ویں منٹ میں حماد ایاز نے گول سکور کئے جبکہ اولمپئن حنیف خان الیون کی جانب سے کھیل کے 25 ویں منٹ میں اولمپئن احمد عالم اور 41 ویں منٹ میں انس صدیقی نے گول سکور کئے، اس میچ کو عرفان طاہر اور عاطف نور نے بطور ایمپائرز میچ سپروائز کیا، اس تقریب میں سرپرست اعلی کے ایچ اے وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی مہمان خصوصی تھے، اس موقع سابق کپتان حنیف خان اولمپئن سمیع اللہ، اولمپئن احمد عالم، پرویز اقبال انٹرنیشنل، چیئرمین کے ایچ اے گلفراز احمد خان، نائب صدر رحمان خان، سینئر جوائنٹ سیکرٹری جاوید اقبال، جوائنٹ سیکرٹری عبدالعظیم خان، ایگزیکٹو بورڈ ممبر کے ایچ اے محسن علی خان، عظمت پاشا، کوآرڈینیٹر کے ایچ اے اوصاف ربانی، مشتاق اعوان، سابق نائب صدر کے ایچ اےعارف اشرف، میجر ر شاہنواز اور کے ایچ اے سیکرٹری حیدر حسین بھی موجود تھے اس موقع پر عارف اللہ حسینی کا کہنا تھا کہ لوگ ہم سے سوال پوچھتے ہیں کہ ہاکی کھیل کر کشمیر کیسے حاصل کریں گے اصل میں ہمارا پیغام یہ ہے جتنا ہم اسپورٹس کو پرموٹ کریں گے اتنی ہی قوم یکجا ہوگی اور قومی یکجہتی سے ہم کشمیر حاصل کر سکتے ہیں، پیٹرن ان چیف کے ایچ اے وائس ایڈمرل ر عارف اللہ حسینی نے آخر میں جیتنے والے ٹیم کو ٹرافی اور کیش انعامات دیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے