Home / اہم خبریں / بلاول بھٹو زرداری کا میرپورخاص کے عوام کے لئے ایک اور تحفہ، امراض قلب کے سیٹلائٹ سینٹر اور چیسٹ پین یونٹ کی منظوری دے دی گئی۔ رکن سندھ اسمبلی سید زوالفقار علی شاہ

بلاول بھٹو زرداری کا میرپورخاص کے عوام کے لئے ایک اور تحفہ، امراض قلب کے سیٹلائٹ سینٹر اور چیسٹ پین یونٹ کی منظوری دے دی گئی۔ رکن سندھ اسمبلی سید زوالفقار علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا میرپورخاص کے عوام کے لئے ایک اور تحفہ،، پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سید زوالفقار علی شاہ کی کوششیں رنگ لے آئیں اور پی پی پی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے میرپورخاص ڈویژن کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔ میرپورخاص میں امراض قلب کے سیٹلائٹ سینٹر اور چیسٹ پین یونٹ (سینے کے درد کا یونٹ) کی منظوری دے دی ہے اس حوالے سے میرپورخاص سے رکن سندھ اسمبلی سید زوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ امراض قلب کے سیٹلائٹ سینٹر اور چیسٹ پین یونٹ میرپورخاص کے عوام کا دیرینہ مسئلہ تھا یپپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلی سندھ کا میں مشکور ہوں، امراض قلب کے ہسپتال کے قیام سے نہ صرف میرپورخاص بلکہ عمر کوٹ، کھپرو، جھڈو، ٹنڈو آدم، ٹنڈوالہیار سمیت ملحقہ علاقوں کے عوام مستفید ہونگے۔ ہسپتال کے قیام سے میرپورخاص ڈویژن کے پچاس لاکھ سے زائد افراد امراض قلب کے علاج معالجے کی سہولت حاصل ہوگی، میں کہتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری جو وعدہ کرتے ہیں وہ وفا کرتے ہیں۔ یہاں دل کے امراض کے علاج کی کوئی سہولت نہیں تھی یہاں کے شہریوں کو دور دراز یعنی کراچی، حیدرآباد اور ٹنڈو محمد خان تک جانا پڑتا تھا اور بعض افراد راستے میں ہی اپنی زندگی کی بازی ہار جاتے تھے لیکن اب میرپورخاص میں اس کے قیام سے لوگوں کی زندگیاں بچائی جاسکیں گی عوام کو دل کے امراض کے علاج کی جلد اور اپنے شہر میں سہولت حاصل ہوگی۔ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، ہم عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے