Home / اہم خبریں / پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل 1300 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے- آئی ایس پی آر

پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل 1300 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے- آئی ایس پی آر

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے دشمن کے خلاف اپنی دفاعی صلاحیت مزید اضافہ کرلیا ہے۔ پاکستان نے غوری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ غوری میزائل 1300 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ میزائل تجربے سے پاکستان کی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگئی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق غوری میزائل سسٹم پاکستان کی کم سے کم ایٹمی صلاحیت کی پالیسی کا حصہ ہے۔ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ اور دیگر حکام نے میزائل کا تجربہ دیکھا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی۔ جبکہ صدر مملکت اور وزیراعظم نے بھی کامیاب تجربے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے