ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) گومل یونیورسٹی وینسم کالج ڈیرہ اسماعیل خان میں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری تھے جبکہ انکے ہمراہ رجسٹرار طارق محمود، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن الحاج دلنواز خان، کوارڈینیٹر سٹی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر صلاح الدین، پرنسپل وینسم کالج سردار فتح خان سلیمان خیل سمیت تمام شعبہ جات کے ڈینز، ڈائریکٹرز، سربراہان، اساتذہ ، طلباء اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اعجاز حسین قریشی نے انجام دیئے۔ اعجاز قریشی نے اردو اور سرائیکی اشعار سے کشمیر میں مودی کی ہٹ دھرمی اور کشمیری عوام پر ہندوستانی فوج کے مظالم کے خلاف روشنی ڈالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سرور چوہدری نے کہا کہ آج کا دن جو پورے پاکستان سمیت ہم یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منا رہے ہیں جہاں تک کشمیر کے لوگوں پر بھارتی کے مظالم کا تعلق ہے وہ ناقابل بیان ہے لیکن کشمیری عوام پر ہونے والی ہندوستانی بربریت پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی نہایت قابل افسوس ہے۔ تقریب کے اختتام پر کشمیرپر ہونے والی بھارتی مظالم کے خلاف واک کا اہتمام بھی کیا گیا اور ہاتھوں کی زنجیربننا کر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں حماد حسنین، مریم ملہار، اسامہ جاوید، شعبہ فارمیسی، وردا عباس، شعبہ کمپیوٹر سائنس، علی زین العابدین، ڈسٹرکٹ یوتھ آفس اور فیضان اللہ وینسم کالج نے اردو اور انگریزی میں تقاریر کرکے ایوان کا لہو گرمایا۔ تقریب میں بچوں، بچیوں نے کشمیری ملی نغمے اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ٹیبلو بھی پیش کیا۔
![]()