ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف تنظیموں کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کے حوالے سے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی گئیں۔ یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میں جی پی او سے توپانوالہ چوک تک یکجہتی ریلی نکالی گئی۔ 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی جبکہ 10 بج کر 5 منٹ پر آزاد جموں کشمیر اور پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کی جانب جی پی او چوک سے ریلی نکالی گئی جس میں کمشنر ڈیرہ جاوید خان مروت، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ سید امتیاز شاہ، ڈی پی اور ڈیرہ حافظ واحد محمود، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ محسن صلاح الدین، ایم پی اے عمر امین گنڈہ پور، تاجر رہنما راجہ اختر علی، سہیل احمد اعظمی، چوہدری محمد جمیل، حاجی اشرف، محکمہ بلدیات، ٹی ایم اے، ریسکیو 1122، واسا، ریونیو، کے افسران واہلکار، اسکول سکاﺅٹس، اسکول کے طلباء، اساتذہ، خواتین، تاجر برداری اور سول سوسائٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے بھارتی مظالم کیخلاف شدید نعرے بازی کی، اس موقع پر شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر مقبوضہ کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ جماعت اسلامی نے ٹاﺅن ہال کے قریب کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کیا جس کی قیادت جماعت اسلامی ڈیرہ ضلعی امیر نے کی۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام مزکر عبداللہ بن مسعود سے ریلی نکالی گئی۔ مقررین نے خطاب کے دوران کہا ہے کہ عالمی برادی فوری طور پر کشمیریوں کو ان حق خود آرادیت دلائے، عالمی برادری کو کشمیر میں بھارتی بربریت کیوں نظر نہیں آتی، پاکستان مضبوط و مستحکم ریاست ہے جو ملک دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دینا جانتا ہے، بھارت کسی غلطی میں نہ رہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کےلئے آخری حد تک جائیں گے پاکستان کو اس کے نظریاتی تشخص سے محروم کرنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں۔ عالمی سامراجی قوتوں کے غلام اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کے آلہ کار حکمرانوں نے پاکستان کو پوری دنیا میں بدنام کیا، ملک میں سیکولر و لبرل ازم کے خواب دیکھنے والوں کا راستہ روک کر نظام مصطفی کے نفاذ کی جدوجہد کرنا ہوگی۔ آج کا دجال ٹرمپ مسلمانوں کو للکار رہا ہے۔ عالم اسلام کو متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ کشمیر کی آزادی تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
![]()