Home / اہم خبریں / مقبوضہ دادی میں استصواب رائے کے بغیر حالات کو معمول پر لانا ممکن نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محسن صلاح الدین

مقبوضہ دادی میں استصواب رائے کے بغیر حالات کو معمول پر لانا ممکن نہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محسن صلاح الدین

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محسن صلاح الدین نے کہا ہے کہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر عالمی دن ہے، 5 اگست 2019 کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے سرفروش اور حریت پسند شہریوں
کو اپنے گھناﺅنے اور شیطانی عزائم پر مبنی اقدامات کے تحت کرفیو کا نفاذ کرکے گھروں تک محدود کرا دیا اور مقبوضہ کشمیر پر جارحانہ انداز سے آئینی ترامیم کرکے اسے اپنا حصہ قرار دیا، چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی تاریخ کا بدترین لاک ڈاﺅن جاری ہے، پوری کشمیری قیادت پابند سلاسل ہے اور کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کے لئے ذرائع ابلاغ پر بھی سخت پابندی عائد ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوکل گورنمنٹ بلدیات ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام سیکرٹریز، دیہات کونسلرز، محلہ کونسلرز اور نائب قاصدوں کے ہمراہ دفتر کمپاﺅنڈ میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور تحریک آزادی کے سرفروشوں کے نعروں کی گونج میں انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رحمت اللہ خان مروت نے کہا کہ کشمیری سرفروشوں نے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جو قربانیاں دی ہیں اور جس عزم و استقلال سے گزشتہ 75 سالوں سے بھارتی ظلم و استبداد کا مقابلہ کررہے ہیں وہ اس بات کا خماز ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے میں مسلسل کوشاں رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ مقبوضہ کشمیر کا واحد حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق مقبوضہ دادی میں استصواب رائے کے بغیر کشمیری حریت پسندوں کو مطمئن کرنا اور حالات کو معمول پر لانا ممکن نہیں، آخر میں انہوں نے مقبوضہ کشمیری بھائیوں اور حریت پسندوں کو پاک افواج کی طرح اپنی اور تمام سٹاف کی طرف سے ہر سطح پر تعاون کا عزم دہرایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے