ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید خان مروت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی سے خطاب کے دوران کہا ستر سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ہندوستان جس نے خود اقوام متحدہ میں کشمیریوں کو ان کا حق رائے شماری دینے کا فیصلہ کیا تھا آج تک کشمیریوں کو ان کے حقوق دینے کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے اور اس نے 5 اگست کو یکطرفہ اقدامات کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرتے ہوئے اسے اپنی یونین ٹیریٹری بنانے کی کوشش کی ہے مگر کشمیری عوام کے آہنی عزم نے بھارت کی اس چال کو ناکام بنا دیا ہے۔ اہل پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کی بھرپور معاونت کی ہے اور وہ ان کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ ![]()
Home / اہم خبریں / کشمیر بھارت سے آزاد ہو کر رہے گا یہ اٹل حقیقت ہے جسے جھٹلایا نہیں جا سکتا۔ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید خان مروت