راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) حضور پرنور شافع محشر وجہہ تخلیقِ کائنات رحمت اللعالمین محمد مصطفی ؐ رب ذوالجلال کی طرف سے نعمت عظمیٰ و خاص انعام ہیں اسلئے اللہ رب العزت فرماتے ہیں میری نعمت کے خوب چرچے کرو آپ کا میلاد منانا وسجانا عین عبادت باعث صد افتخار و وسیلہ نجات ہے آپکی مبارک تشریف آوری سے کفر و شرک کے سیاہ بادل چھٹ گئے توحید کا بول بالا ہوا بت پرستی فسق و فجور مٹ گئے، ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے رہنماؤں ریاض حسین حجانہ، عبدالغفار حجانہ کی طرف سے منعقدہ عظیم الشان میلاد مصطفی کانفرنس سے پیر سید سعید احمد شاہ بخاری، پیر سید محمد عارف شاہ، علامہ قاری لیاقت حسین الحسینی، علامہ مفتی خلیل احمد سلطانی نے ایمان افروز خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ رب العزت نے آقائے دوجہاں حضور پرنور محمد مصطفی ؐ کو تمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا آپ سراپا نور و وجہ تخلیقِ کائنات ہیں آپکی مبارک تشریف آوری سے قبیح رسومات کا خاتمہ ہوا بیٹی جسے پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دیا جاتا تھا بلند و بالا مرتبہ ماں اہلیہ بیٹی و بہن کا درجہ ملا جہالت تاریکیوں کے سیاہ بادل چھٹ گئے عظمت و رفعتوں کے اعلیٰ اقدار قائم ہوئیں اخوت بھائی چارے کی اعلیٰ مثالیں قائم ہوئی آپ کا میلاد منانا و سجانا عین عبادت و باعث صد افتخار ہے اور اس پر رزق کے دروازے بھی کھول دئے جاتے ہیں اس موقع پر عبدالجبار خان، ایم شہباز خان، ملک محمد اسماعیل آرائیں، عبدالرزاق بھٹی، ابرار حسین قریشی، مولنا انعام باری، محمد نعیم اقبال، محمد جنید خان، رانا محمد شہباز، محمد حسن شہباز، زین العابدین خان، ملک محمد شکیل، محمد یونس خان لاشاری، محمد حفیظ پھول، ملک شاہ زمان آرائیں، ملک ظفر ببر، عابد محبوب قریشی سمیت دیگر موجود تھے آخر میں لنگر تقسیم اور سلام بحضور سرور عالم ﷺ کے ملکی سلامتی خوشحالی و مظلوم کشمیریوں و ملت اسلامیہ کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔
![]()