کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) بوٹ بیسن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف گھیراٶ ایک ملزم گرفتار چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بوٹ بیسن شکیل شیروانی نے زہریلا دھندا کرنے والوں کے لئے حکمت عملی تیار کرتے ہوۓ انہیں جیل بھیجنے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا- ملزم سعداللہ ولد محمد علی کے قبضے سے 1 کلو 50 گرام اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے مکروہ کاروبار کو فروغ دے رہا تھا ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید چھان بین کے عمل کو تیز کردیا گیا-
![]()