Home / اسلام آباد / ہندوستانی جبر و استبداد کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوں بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس جدودجہد میں کشمیری اکیلے نہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

ہندوستانی جبر و استبداد کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوں بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس جدودجہد میں کشمیری اکیلے نہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں مرد، خواتین، بوڑھے ، بچے اور بیمار حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہندوستانی جبر و استبداد کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوں بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس جدودجہد میں کشمیری اکیلے نہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر اور جارحیت مسلط کئے ہوئے ہے۔ کشمیریوں کے حقوق غصب کرکے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا جارہا ہے۔ وادی کو جیل میں تبدیل کرکے لاکھوں کشمیریوں کو قید کردیا گیا ہے۔ کشمیری اقوام متحدہ سے اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں۔ مرد، خواتین، بوڑھے ، بچے اور بیمار حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ہندوستانی جبر و استبداد کا ثابت قدمی سے مقابلہ کرنے والے کشمیریوں بہن بھائیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس جدودجہد میں کشمیری اکیلے نہیں ، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم دنیا کا ضمیر جھنجھوڑنے میں اپنا کردار ادا کر تے رہیں گے۔کشمیریوں کیلئے ہماری غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی۔ پائیدار امن ابھی تک ایک خواہش سے زیادہ کچھ نہیں۔ بھارتی افواج ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں کررہی ہیں۔ جان بوجھ کر آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ہمارے جوانوں اور شہریوں کی لازوال قربانیاں جدوجہد آزادی کو زندہ رکھے ہوئے ہے۔ پاک فوج اپنے فرائض کی انجام دہی میں مستعد ہے اور ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور استعداد رکھتی ہے۔ امن کی خواہش اور بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کے نقصان کے پیش نظر صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے