Home / اسلام آباد / کشمیر کے استصواب رائے کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

کشمیر کے استصواب رائے کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی شناخت مٹانے کی کوشش کی لیکن اسے بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کے دن ہمیں کشمیری بھائیوں کو ایک واضح پیغام دینا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ، تمام سیاسی قیادت اور جملہ ادارے اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست کے غیر قانونی اقدامات اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں اور اس سے بھارت نے خود اپنے دستورکی پامالی کا بھی ارتکاب کیا۔ شاہ محمود نے کہا کہ بھارت نے کشمیروں کی شناخت مٹانے کی کوشش کی، بھارت کا خیال تھا کہ وہ کشمیریوں کو سمجھوتہ کرنے پر مجبور کر دے گا مگر بھارت کو دونوں مقاصد میں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی حمایت میں دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ اور دنیا کے بڑے ممالک نے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا اور عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم و ستم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل نے چھ ماہ میں تین مرتبہ جموں وکشمیر کے مسئلے پر غور کیا مگر عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت میں کچھ بڑھ کر کرنےکی ضرورت ہے کیونکہ لاک ڈاؤن کلاک پر ایک ایک لمحہ عالمی برادری کے اجتماعی ضمیر پر بوجھ ہے۔ عالمی برادری انسانی حقوق کے تحفظ کی حمایت میں ٹھوس کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘ کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ اس سے مقبوضہ کشمیر میں سنگین پامالیوں کے حقائق کی چھان بین ہو سکے۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کے اس پختہ عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کیا کہ استصواب رائے کے حصول تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے