Home / اسلام آباد / ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے خواب کی تعبیر تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غیور کشمیری عوام نے بھارتی ظلم و ستم کا جرات مندانہ طور پر سامنا کیا ہے۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان

ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے خواب کی تعبیر تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غیور کشمیری عوام نے بھارتی ظلم و ستم کا جرات مندانہ طور پر سامنا کیا ہے۔ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہنا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ہم کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا کہ پانچ فروری کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے حصول کیلئے بے مثال عزم و حوصلے کی یاد دلاتا ہے۔ ہم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے خواب کی تعبیر تک ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غیور کشمیری عوام نے بھارتی ظلم و ستم کا جرات مندانہ طور پر سامنا کیا ہے۔ بہادر کشمیری پانچ اگست کو اپنی جغرافیائی حیثیت تبدیل کرنے کا یکطرفہ اقدام مسترد کرچکے۔ کشمیری واضح کرچکے کہ وہ دیرینہ حق خود ارادیت کے حصول سے کم کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیر منصفانہ کرفیو کے نفاذ کو چھ ماہ سے زائد کا عرصہ گذر چکا۔ اقوام عالم کو خطے میں بنیادی انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خاتمے کیلئے آگے آنا چاہئے۔ ہم کشمیری بھائیوں کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں، یقین دلاتے ہیں کہ ہم ہر مشکل میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے