Home / اہم خبریں / بھارتی حکومت اور فوجی قیادت کا جنگی جنون خطے کے لئے ہر وقت خطرہ ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

بھارتی حکومت اور فوجی قیادت کا جنگی جنون خطے کے لئے ہر وقت خطرہ ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ

ننکانہ صاحب (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور فوجی قیادت کا جنگی جنون خطے کے لئے ہر وقت خطرہ ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، حکومت اور اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہیں۔ اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ننکانہ صاحب میں فوڈ کمپنی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں نے اپنے اپنے منشور پر الیکشن میں حصہ لیا ہے جب اقتدار سنبھالا تو ملکی خزانہ خالی تھا، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے بعد اب اتحادیوں کو ترقیاتی فنڈز سمیت تمام معاملات میں ساتھ لے کر چلیں گے، انشاءاللہ آنے والا وقت ترقی اور خوشحالی کا ہوگا۔ ایک سوال کے جواب انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج کئی دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 5 فروری کو پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان پرامن اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئند بات ہے کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی دیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے