Home / اہم خبریں / راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گورنمنٹ جامعہ ہائی اسکول کی انتظامیہ کی غفلت سے اسکول کے ملازم کا 10 سالہ بیٹا کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جانبحق

راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گورنمنٹ جامعہ ہائی اسکول کی انتظامیہ کی غفلت سے اسکول کے ملازم کا 10 سالہ بیٹا کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر جانبحق

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) راولپنڈی تھانہ صادق آباد کے علاقے میں گورنمنٹ جامعہ ہائی اسکول کی انتظامیہ کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے اسکول کے ملازم محمد ضمیر کا دس سالہ بیٹا حسن کھیلتے ہوئے گٹر میں گر کر دم توڑ گیا۔ اسکول کے گٹر کا ڈھکن کئی روز سے کھلا پڑا تھا اس حوالے سے اسکول انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ بھی کیا گیا لیکن انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی۔ جانبحق ہونے والا ننھا بچہ حسن دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد بچے کی نعش گٹر سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے