Home / اہم خبریں / ٹڈی دل کے ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے موثر پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

ٹڈی دل کے ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے موثر پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان محمد عمیر

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر کی ہدایت پر ٹڈی دل کے ممکنہ نقصانات سے بچنے کیلئے موثر پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔ ضلع بھر اور بالخصوص زڑکنی‘ کلاچی‘ درابن سمیت دیگر نواحی علاقوں کے کسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ٹڈی دل سے بچاﺅ کیلئے وہ اپنی فصلوں کو بچانے کیلئے ہمارے ساتھ ساتھ اپنی مدد آپ کے تحت بھی سپرے کریں اگر کسی کسان کو ٹڈی دل کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر دفتر یا محکمہ زراعت کے دفتر میں رابطہ کرسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ محمد عمیر نے کہا کہ اگر کسی کاشتکار کو ٹڈی دل کی موجودگی کا شبہ ہویا اس کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہوتو وہ فوری طور پر ڈپٹی کمشنر دفتر یا محکمہ زراعت دفتر سے رابطہ کرسکتا ہے۔ ایسی صور ت میں کاشتکار کو سپرے اور مشینری فوری طور پر فراہم کی جائیگی۔انہوں نے کسانوں سے اپیل کی کہ ٹڈی دل سے بچاﺅ کی اس مہم میں نا صرف ہمارا ساتھ دیں بلکہ اپنی فصلوں کو بھی محفوظ بنائیں۔ ضلعی انتظامیہ اس مسئلہ کے لئے چوکس ہے اور تمام تر انتظامات مکمل کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل سے بچاﺅ سے نا صرف ہم اپنی فصلوں بلکہ خوراک کے ذخیرہ کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اپنی اردگرد مکمل نظر رکھیں۔ خوراک اور فصلیں محفوظ بنا کر ہم نہ صرف اپنے ضلع بلکہ پورے صوبے کیلئے بھی خوراک کی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے