Home / اہم خبریں / فلسطینی نے امریکہ اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

فلسطینی نے امریکہ اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی صدر ٹرمپ کے "صدی معاملے” کو فلسطینیوں کے ساتھ بہت بڑی خیانت قرار دیتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ اور اسرائیل سے سکیورٹی سمیت ہر طرح کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بتا دیا ہے کہ اب ہم امریکہ اور ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق نہیں رکھیں گے۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ ٹرمپ نے کہا کہ وہ مجھ سے ٹیلی فون پر بات کریں گے لیکن میں نے منع کردیا پھر انہوں نے کہ وہ مجھے ” ڈیل آف دی سینچری” یعنی ان کا دو ریاستی پر امن منصوبہ بھیجنا چاہتے ہیں تاکہ میں اسے پڑھ لوں لیکن میں نے منع کردیا کہ میں ایسا نہیں کروں گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے