کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے پی ایف سی ایوارڈ کے انعقاد سے متعلق کہا کہ سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ کو پی ایف سی ایوارڈ فارمولا فراہم نہیں کرنا چاہتی کیونکہ پی ایف سی ایوارڈ کے انعقاد سے سندھ حکومت کی کرپشن کا پہیہ جام ہو جائے گا 12 سالوں سے سندھ کے تمام اضلاع کو پی ایف سی فنڈز سے محروم رکھا گیا فنڈز فراہم نہ کرنے کے باعث ہر ضلع بدحالی کا شکار ہوگیا پی ایف سی ایوارڈ صوبے کا ریونیو ریکارڈ برقرار رکھنے کے لیے وقت کی ضرورت ہے رکن سندھ اسمبلی بلال غفار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کے پاس گندم کے غائب ہونے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں ہوتا عوام چاہتے ہیں کہ گندم کھاجانے والے چوہے اب بے ناقاب ہوں انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح اداروں کا بجٹ بڑھتا جا رہا ہے بلکل اسی طرح اداروں میں کرپشن بد انتظامی سرگرمیاں بڑھتی جارہی ہیں اور کارکردگی کے اعتبار سے ادارے صفر ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف لوکل باڈیز کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں ہر سال اربوں روپے بجٹ کرپشن کی نظر کردیا جاتا ہے پی ایف سی ایوارڈ کے زریعے ہر ضلع کو ان کا حق ملنا چاہیے لوکل گورنمنٹ کے با اختیار ہونے سے مستحکم نتاءج نچلی سطح تک رونما ہوں گے۔
![]()