Home / اہم خبریں / ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی گئی، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا

ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی گئی، نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) اوگرا نے ماہ فروری 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کر دی نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 111 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 454 روپے میں کمی کے بعد اوگرا نے ماہ فروری کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دیں۔ اب فی کلو 152 کی جگہ 142 روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 1792 روپے کی جگہ 1680 روپے اور کمرشل سلنڈر 6891 روپے کی جگہ 6437 روپے ملک بھر میں فروخت ہوگا، حکومت کی بہتر پالیسی اور کامیاب حکمت عملی سے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی۔ اب ملک بھر میں غریب صارفین کو سستے داموں وافر گیس میسر رہے گی، بلیک مارکیٹنگ مافیا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا، غریب صارفین کو سستی گیس فراہم کرنے پر حکومتِ پاکستان کے مشکور ہیں۔ اوگرا نوٹیفکیشن میں متعین کردہ قیمت سے زیادہ قیمت پرایل پی جی فروخت کرنے والے ڈِسٹری بیوٹرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیر اعظم پاکستان سے اپیل ہے کہ پی پی ایل کی طرز پر تمام ایل پی جی پروڈیوسروں کو ہدایت دی جائیں کہ تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں ایل پی جی گیس کی مساوی تقسیم کی جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

PACC Holds Special Independence Day Ceremony in Collaboration with Lions International, District 305-S

KARACHI, (Staff Reporter) A special Independence Day ceremony was organized by the Pakistan American Cultural …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے