Home / اہم خبریں / روایتی حریف پاک بھارت ٹکرا، انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کے لیے 4 فروری کو پاکستان بھارت سامنے ہونگے

روایتی حریف پاک بھارت ٹکرا، انڈر-19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کے لیے 4 فروری کو پاکستان بھارت سامنے ہونگے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جنوبی افریقہ میں جاری تیرہویں انڈر-19 ورلڈ کپ کے فائنل میں رسائی کے لیے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ ہوگا۔ سیمی فائنل 4 فروری کو پوشف اسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن بھارت ریکارڈ 4 اور پاکستان 2 مرتبہ جونیئرعالمی چیمپئن بن چکے ہیں۔ دوسرا سیمی فائنل 6 فروری کو بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔ پاکستان نے گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے کوشکست دی۔ بنگلہ دیش سے میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔ سیمی فائنل میں پاکستان نے گروپ ڈی میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان کا بولنگ اٹیک ٹورنامنٹ میں سب سے بہتر ہے جس نے گروپ میچز میں اسکاٹ لینڈ کو 75، زمبابوے کو 256 پر آؤٹ کیا۔ سری لنکا کی 9 وکٹیں 106 رنز پر حاصل کیں۔ کوارٹر فائنل میں افغانستان کو 189رنز پر ٹھکانے لگا دیا۔ بھارت نے گروپ اے میں نیوزی لینڈ، سری لنکا اور جاپان کو ہرایا۔ کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا پر فتح پائی۔ بنگلہ دیش گروپ سی میں ٹاپ پر رہا۔ کوارٹر فائنل میں اس نے میزبان جنوبی افریقہ کو شکست دیکر پہلی بار سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ نیوزی لینڈ گروپ اے میں سری لنکا سے جیتا، بھارت سے ہارا۔ جاپان سے اس کا میچ بارش کی نذرہوگیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے