تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی لائیو پرفارم کریں گی

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی لائیو پرفارم کریں گی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی لائیو پرفارمنس کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔ کرکٹ شائقین پی ایس ایل سیزن 5 کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں اور اس بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی پرفارمنس کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے چاروں گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کے ساتھ پرفارم کریں گی۔ حال ہی میں ان چاروں گلوکاروں کی آواز میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا گیا ہے جسے کرکٹ شائقین کی جانب سے بہت ہی برا ردعمل موصول ہوا ہے، تاہم اس کے باوجود امکان ظاہر کیا جارہا ہے یہ چاروں افتتاحی تقریب میں اسی گانے پر پرفارم کریں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔ جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے تین روز قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔ یہ پہلی بار ہے کہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے