Home / اہم خبریں / صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی مفت سہولیات لوگوں کو دہلیز تک پہنچائی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر انوارالدین کھتری

صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی مفت سہولیات لوگوں کو دہلیز تک پہنچائی جارہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر انوارالدین کھتری

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپورخاص ڈاکٹر انوارالدین کھتری نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کے ساتھ ساتھ خاندانی منصوبہ بندی کی مفت سہولیات لوگوں کو دہلیز تک پہنچائی جارہی ہیں یہ بات انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے حمید پورہ کالونی گراؤنڈ میں لگائے گئے فیملی ہیلتھ میلہ کا معائنہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے محکمہ بہبود آبادی کی کاوشوں کو سراہا اور امید کی کہ ایسے پروگرام جاری رکھے جائیں گے اس موقع پر ڈائریکٹر پاپولیشن ویلفیئر سعید پٹھان اور ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اعجاز سیال نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے خاندانی منصوبہ کے متعلق ضلعے کے مختلف علاقوں میں نوکوٹ، ڈگری، جھڈو، کوٹ غلام محمد، جھلوری، ٹنڈو جان محمد اور دیگر علاقوں میں نس بندی اور فیملی صحت کیمپ لگائے گئے جہاں نس بندی آپریشن، بچوں کی پیدائش میں وقفے کے جیڈل، انجکشن اور ادویات مفت دی گئیں میلے میں مختلف اسٹیک ہولڈروں نے اپنے اپنے اسٹال لگائے تھے بعد میں اسٹال لگانے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے اس موقع پر خواتین بڑی تعداد میں موجود تھیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے