میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ٹاؤن پولیس میرپورخاص کی کاروائی، شہر بھر کے جعلی حکیموں مردانہ کمزوری کا مکمل علاج کرکے لوٹ مار کرنے والے 8 افراد دھر لیے گئے۔ ایس ایچ او ٹاؤن غازی راجڑ نے مہر سنیماں کے قریب چھاپہ مار کر میرپورخاص سے تعلق رکھنے والے 2 اور حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 6 جعلی حکیموں کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ ملزمان میں آغا بدرالدین، پٹھان، گلبدین، محمد عمران، شھباز پٹھان، شھباز پنجابی، محمد طارق اور جنید کو گرفتار کرلیا گیا۔
![]()